پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں21 روپے 30 پیسے اضافے کی سفارش

اوگرا نے پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کی کم سے کم اور زیادہ شرح کی بنیاد پر دو سفارشات تیار کی ہیں، جس میں سے پہلی میں ٹیکسز کی موجودہ شرح کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 روپے 32 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

اوگرا کی پہلی سفارش میں پیٹرولیم لیوی ،جی ایس ٹی کی موجودہ شرح کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 21 روپے 30 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 36 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا قرعہ صاحبزادہ حامد رضا کے نام نکل آیا

اسی طرح اوگرا نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 38 روپے 89 پیسے فی لیٹر، پٹرول اور ڈیزل پر لیوی 30 روپے اور جی ایس ٹی 17 فیصد بڑھانے کی تجویز کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 119 روپے فی لیٹر بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا اسمبلی اجلاس بلائے بغیر بجٹ منظوری پر غور

اوگرا نے دوسری ورکنگ میں پٹرول کی قیمت میں 83 روپے 50 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 77 روپے 56 پیسے اضافے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 77 روپے 31 پیسے اضافے کی تجویز کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیراعظم شہباز شریف دیں گے جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اپریل 2022ء کی رات 12 بجے سے ہوگا.