سابق وزیر داخلہ شیخ رشید

نااہل حکومت انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید

لاہور:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے بھتیجے راشد شفیق کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نااہل حکومت انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے ، گھبرانے والے نہیں۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مقدمے کے اندراج کے بعد 150 افراد کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، یہ لوگ جہاں بھی جائیں گے ان کے خلاف نعرے لگیں گے، لوگ انہیں انڈے اور ٹماٹر ماریں گے۔ایم این اے راشد شفیق کو سعودی عرب سے اسلام آباد پہنچنے پر ایف آئی اے نے حراست میں میں لے لیا۔ معاملے پر سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ
دوسری طرف فیصل آباد میں شہری کی درخواست پر سابق وزیراعظم عمران خان سمیت ایک سو پچاس افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق مسجدنبوی ۖمیں پاکستانی زائرین کوہراساں کر کے شعاراسلام کی انجام دہی سے زبردستی روکا گیا، سارا واقعہ سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا، شیخ راشد کی قیادت میں 150 افراد کو سعودی عرب بھجوایا گیا

مزید پڑھیں:  ایف بی آرکی تاجر دوست سکیم ناکام ،رجسٹریشن نہ ہونےکےبرابر