آنسوگیس شیل

پولیس نے15 ہزار سے زائد آنسوگیس شیل فائر کئے

پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کا پہلا دن ناخوشگوار رہا۔ وفاقی دارالحکومت پورا دن میدان کارزار بنا رہا اور پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں آنکھ مچولی جاری رہی۔ پولیس نے زبردست شیلنگ کی جس سے اسلام آباد کی فضا میں رات گئے تک آنسو گیس کی بدبو محسوس کی جاتی رہی۔ بتایا جاتا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے دن بھر میں 15 ہزار سے زائد آنسو گیس کے شیل فائر کئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کسٹم کے2شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کردی گئی