فیٹف پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے پر رضامند

برلن: (مشرق نیوز) ایف اے ٹی ایف اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں صدر فیٹف نے کہا کہ پاکستان نے گرے لسٹ سے نکلنے کی تمام شرائط پوری کرلی ہیں۔ فیٹف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرےگا۔
ڈاکٹر مارکس نے بتایا کہ پاکستان نے34 نکات پر عملدرآمد کرلیا ہے۔ پاکستان نے34 نکات پر مبنی اپنے2 ایکشن پلان مکمل کرلیے۔ پاکستان نے دونوں ایکشن پلان پر وقت سے پہلے عملدرآمد کیا۔2 سال میں پانچ مرتبہ انسداد دہشتگردی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستان نے دہشتگردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ روکنے میں پیشرفت کی۔ پاکستانی حکام کی جانب سے بہت زیادہ محنت کی گئی۔ کورونا نے ایف اے ٹی ایف کے اہداف کو متاثر کیا، فیٹف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرےگا۔ کورونا کی صورتحال دیکھ کر پاکستان کا دورہ کیا جائےگا۔ پاکستان کا دورہ کرکے شرائط کی تکمیل کی تصدیق کی جائےگی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشیں، 33 افراد جاں بحق، 46 زخمی