خیبرپختونخوا کے ایڈہاک اساتذہ کی مستقلی کا اعلان

خیبرپختونخوا کے ایڈہاک اساتذہ کی مستقلی کا اعلان ہوگیا

پشاور: (مشرق نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے صوبے کے تمام ایڈہاک اساتذہ کو مستقل کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان سے ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ محمودخان نے صوبے کے تمام ایڈہاک اساتذہ کو مستقل کرنے کا اعلان کردیا۔

ایڈہاک ٹیچرز کی سنیارٹی کو تاریخ تقرری سے برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ سالانہ انکریمنٹس کو بھی بنیادی تنخواہ میں شامل کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ اِس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان کا کہنا تھا کہ ایڈہاک اساتذہ کی مستقلی کا بل منظوری کیلئے جلد صوبائی کابینہ میں پیش کیا جائےگا۔ ایڈہاک ٹیچرز کی مستقلی کا فیصلہ پہلے ہی کرلیا تھا، اساتذہ کا احتجاج بلاجواز تھا۔ اُن کا مزید کہنا تھا شعبہ تعلیم شروع دن سے صوبائی حکومت کی ترجیح رہا ہے، بجٹ میں63 ہزار ایڈہاک ملازمین کو مستقل کیا جارہا ہے جن میں58 ہزار اساتذہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  نواز شریف کو اقامہ پر سزا دینا غلطی تھی،علیمہ خان
مزید پڑھیں:  پشاور، مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین اسمبلی سے حلف لینے کی ہدایت

ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیراعلیٰ محمودخان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تعلیم کے شعبے کی ترقی کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہا۔