سانحہ اےپی ایس کے ملزمان کو معاف کرنے سے معاشرہ متاثر ہوگا،وزیرداخلہ

اسلام آباد: (مشرق نیوز) وفاقی وزیرداخلہ راناثناءاللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو آئین وقانون کے نیچے آنا ہوگا۔ کالعدم ٹی ٹی پی سے متعلق بات چیت کو پارلیمنٹ میں لایا جائےگا۔
وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی اور اتحادی پارٹیاں چاہتی ہیں کالعدم ٹی ٹی پی سے بات ہو، آصف زرداری کا بھی یہی موقف تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے بات ہونی چاہئے۔ ہم چاہتے ہیں کالعدم ٹی ٹی پی سے جو بھی بات ہو آئین کے مطابق ہو، کالعدم ٹی ٹی پی سے متعلق بات چیت کو پارلیمنٹ میں لایا جائےگا۔ کالعدم ٹی ٹی پی کو آئین وقانون کے نیچے آنا ہوگا۔
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ مذاکرات میں کالعدم ٹی ٹی پی کے گرفتار کارندوں پر کوئی بات نہیں ہوگی۔ سانحہ اےپی ایس کے ملزمان کو معاف کرنے سے معاشرہ متاثر ہوگا۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی جان کو خطرے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ پی ٹی آئی تھریٹ کی تفصیلات آئی جی اسلام آباد اور چیف جسٹس کو دےسکتی ہے۔ بڑے لیڈر کو حادثہ پیش آنے سے پورے ملک کو نقصان ہوتا ہے، عمران خان کی وہی سیکیورٹی ہے جو وزیراعظم ہوتے تھی۔ عمران خان نے مسلح جتھوں کےساتھ اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی، عمران خان کیخلاف مقدمہ چلنا چاہئے اور انہیں گرفتار کرنا چاہئے۔

مزید پڑھیں:  سوات، بارات میں دو گاڑیوں کو حادثہ، 10 سے زائد افراد زخمی