صنعتوں پر سپر ٹیکس

وزیراعظم کا بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپرٹیکس لگانے کا اعلان

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا، سپر ٹیکس لگانے کا مقصد ملک میں غربت کم کرنا ہے۔

وزیراعظم شہازشریف نے کہا ہے کہ غربت کم کرنے کے لیے بڑی صںعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگا رہے ہیں۔ سیمنٹ، اسٹیل ،چینی کے ملوں پر ٹیکس لگا رہےہیں، آئیل اینڈ گیس، فرٹیلائزر، ٹیکسٹائل ،بینکنگ، کیمکلز، سگریٹ انڈسٹری، ہوا بازی کی صنعت پر بھی ٹیکس لگایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  دورہ پاکستان مکمل، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی وطن واپس روانہ

ٹیکس کلیکشن کے لیے ٹیمیں بنا دی ہیں، معاشی خودمختاری کے بغیر قوم آزادی حاصل نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ سالانہ 15کروڑ روپے کمانے والوں پر ایک فیصد ٹیکس عائد ہوگا، 20کروڑ روپے کمانے والوں پر 2 فیصد، 25کروڑ روپے کمانے والوں پر 3 فیصد جبکہ سالانہ 30کروڑ روپے کمانے والوں پر 4 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔

مزید پڑھیں:  گرفتار افغان دہشتگرد کے سنسنی خیز انکشافات، طالبان کی سپورٹ کا اعتراف

وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے کوئی اور شرط نہ آئی تو امید ہے معاہدہ ہو جائے گا، ہمارے پاس حکومت سنبھالنے کے بعد دو راستے تھے ایک انتخابات اور دوسرا راستہ مشکل فیصلوں کا تھا، جراتمندانہ فیصلے کیے ہیں ملک جلد مشکل سے نکل آئے گا، معیشت کی ہچکولے لیتے ہوئے کشتی کو پار لگائیں گے۔۔