شمالی وزیرستان

شمالی وزیرستان میں جھڑپ،7 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: (مشرق نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے2 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ شہدا میں صوبیدار منیرحسین اور حوالدار بابوخان شامل۔

مارے گئے دہشتگردوں سے ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔ ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

مزید دیکھیں :   لکی مروت،مفت آٹا کے پیسے لینے والا ڈیلر گرفتار