ماہرہ،صبا قمر یا مہوش،عائشہ عمر

ماہرہ،صبا قمر یا مہوش،عائشہ عمر کی پسندیدہ کونسی اداکارہ ہیں

عائشہ عمر کا شمار پاکستان کی خوبصورت  اور باصلاحیت پاکستانی اداکارائوں میں ہوتا ہے ۔ عائشہ عمر کو سکرین پر شائقین ہر روپ ہی پسند کرتے ہیں تاہم انہیں اصل شہرت معروف ڈرامے بلبلے میں’’خوبصورت‘‘ کے کردار سے ملی ہے ۔

عائشہ عمر نے حالیہ انٹرویو میں ماہرہ خان، صبا قمر اور مہوش حیات سمیت معروف پاکستانی اداکاراؤں کے بارے میں اپنی رائے دی۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے

عائشہ عمر سے ماہرہ، صبا قمر اور مہوش کے بارے میں سوال کیا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ میں ان تینوں سے پیار کرتی ہوں اور میں ان میں سے کسی ایک کو نہیں چن سکتی، میرے لیے صبا ایک شاندار اداکارہ ہیں اور اداکاری کے لحاظ سے بہترین، ماہرہ خان اسکرین پر موجودگی بے مثال ہے اور مہوش حیات حیرت انگیز ڈانسر اور اداکارہ ہیں اس لیے میں ان سب سے پیار کرتی ہوں۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی