نیشنل انڈر 19 کپ

خیبرپختونخوا وائٹس اور سینٹرل پنجاب بلیوز نیشنل انڈر 19 کپ کے فائنل میں پہنچ گئیں

خیبرپختونخوا وائٹس اور سینٹرل پنجاب بلیوز کی ٹیمیں نیشنل انڈر 19 کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں، دونوں ٹیموں نے ٹورنامنٹ کے پانچویں رائونڈ کے اختتام پر اپنے اپنے پولز کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، ایونٹ کا فائنل آٹھ جولائی کو رانا نوید الحسن کرکٹ اکیڈمی شیخوپورہ میں کھیلا جائیگا، سعید اجمل اکیڈمی فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا وائٹس نے بلوچستان کی ٹیم کو دس وکٹوں سے شکست دیدی، فاتح ٹیم نے 57 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کیا، طاہر علی اور جواد علی نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، نیشنل کرکٹ گرائونڈ اسلام آباد، ایوب پارک گرائونڈ اسلام آباد، رانا نوید الحسن اکیڈمی شیخوپورہ، ایل سی سی اے گرائونڈ لاہور اور شعیب اختر سٹیڈیم راولپنڈی میں شیڈول میچز بارش کے باعث مکمل نہ ہوسکے۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات