راشد خان بگ بیش لیگ

راشد خان بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ میں شامل

افغانستان کے مایہ ناز سپنر راشد خان کو رواں سال دسمبر میں شروع ہونے والے آسڑیلین بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ میں شامل کرلیا گیا ہے،

ان کے علاوہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر کیرن پولارڈ بھی ڈرافٹ میں شامل ہیں، راشد خان گزشتہ پانچ سیزن سے بگ بیش لیگ کا حصہ ہیں اور وہ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی نمائندگی کرتے ہیں،

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

رواں سال جو کھلاڑی پہلے ڈرافٹ میں شامل کئے جائینگے انہیں پہلے اپنی دستیابی کے بارے میں اپنی فرنچائز کو آگاہ کرنا ہوگا تاہم ابھی تک راشد خان نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو اپنی دستیابی کے بارے میں آگاہ نہیں کیا ہے کیونکہ دسمبر جنوری میں افغانستان کی ٹیم نے انٹرنیشنل میچ کھیلنے ہیں، یاد رہے کہ گزشتہ سیزن میں بھی راشد خان بگ بیش لیگ اپنی قومی ٹیم کی مصروفیات کی وجہ سے آغاز میں ہی چھوڑ کر واپس چلے گئے تھے، راشد خان کے علاوہ جن افغان کرکٹرز کو ڈرافٹ میں شامل کیا گیا ہے ان میں قیس احمد بھی شامل ہیں جو گزشتہ سیزن میں میلبورن سٹارز کا حصہ تھے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا