انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں

انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں بھارت کو 100 رنز سے ہرا دیا

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان انگلینڈ نے بھارت کو 100 رنز کے فرق سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی ہے،

یاد رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں بھارت نے انگلینڈ کی ٹیم کو دس وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی، دوسرے ون ڈے میچ کا ٹاس بھارت نے جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جو 49اوورز میں 246 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی،

مزید پڑھیں:  ٹی 20ورلڈ کپ کی ٹرافی ایبٹ آباد پہنچ گئی

انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے 47، ڈیوڈ ویلی نے 41 اور جونی بیئرسٹو نے 38 رنز بنائے، بھارت کی جانب سے یوزیندرا چہل نے چار جبکہ جسپریت بمرا اور ہردیک پانڈے نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں بھارت کی ٹیم مکمل طور پر ناکام رہی اور پوری ٹیم 38.5 اوورز میں صرف 146 رنز پر ڈھیر ہو کر میچ 100 رنز کے فرق سے ہار گئی، بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجا انتیس، سوریاکمار ستائیس اور ہردیک پانڈے ستائیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے، انگلینڈ کی جانب سے ریسی ٹاپلے نے چھ وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار