کوہاٹ

کوہاٹ میں ظالم چچا نے 2 بھتیجیوں کو قتل کر ڈالا

ویب ڈیسک: کوہاٹ میں تبلیغ مرکز کے قریب چچا نے ذاتی عناد پر فائرنگ کرکے اپنی 2 بھتیجوں کو قتل کر دیا۔ مقتولین میں 9 سالہ عائشہ اور 7 سالہ حلیمہ شامل ہے۔ دونوں بچیاں ملزم کے بھائی کی دوسری بیوی سے تھیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق ملزم کو بچیوں کے باپ کی دوسری شادی پر اعتراض تھا۔ بچیوں کے باپ نے اپنے بھائی کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ہمارا گھریلو معاملہ ہے پولیس دخل اندازہ نہ کرے۔ واقعے کے بعد دونوں بچیوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ ترجمان کوہاٹ پولیس کا کہنا ہے کہ بچیوں کے قتل کا مقدمہ پولیس اپنے مدعیت میں درج کرے گی۔

مزید دیکھیں :   15 اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان