خیبرپختونخوا اسمبلی

خیبرپختونخوا اسمبلی، چیف الیکشن کمشنر کے خلاف قردار منظور

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اسمبلی میں الیکشن کمیشن کے سربراہ اور دیگر تمام ارکان کے خلاف قردار منظور کر لی گئی۔ قرار صوبائی وزیر برائے خزانہ تیمور سلیم کی جانب سے پیش کی گئی۔ قرارد اد میں کہا گیا ہے کہ یہ اسمبلی الیکشن کمیشن پر تحفظات کا اظہار کرتی ہے۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ شفاف انتخابات کے لیے چیف الیکشن کمشنر اور تمام ارکان فوری مستعفی ہوجائیں۔ ملک کو موجودہ صورتحال سے نکالنے کے لیے جلد انتخابات کرائے جائیں۔ قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف حکومت عالمی سزش کے تحت ہٹادیا گیا ۔ ملک کی موجودہ صورتحال پر تمام سیاسی جماعتیں ذمہ داری کامظاہرہ کریں۔ پیپلزپارٹی کی رکن نگہت اورکزئی نے قراراداد پر شدید احتجاج کیا۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، سکول ٹیچرز کو ڈیوٹی پر لے جانے والے ہائی ایس کو حادثہ، 15 زخمی