لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کورکمانڈر کوئٹہ تعینات

لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کورکمانڈر کوئٹہ تعینات

لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی شہادت کے بعد لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کمانڈر12 کور کوئٹہ تعینات کر دیا گیا ہے،آئی ایس پی آر
ویب ڈیسک:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور لسبیلہ کے قریب ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید سرفراز علی کی جگہ فرائض سرانجام دیں گے۔
خیال رہے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی یکم اگست کی شام کو بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کے دوران حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں دیگر ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے تھے، آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افراد سوار تھے۔
آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس پی آر کو لیفٹیننٹ جنرل آصف غور کو کمانڈر 12 کور کوئٹہ تعینات کیا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل آ صف غفور ماضی میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کی ذمہ داری بھی ادا کر چکے ہیں۔ وہ اِس عہدے پر 15 دسمبر 2016ء سے 16 جنوری 2020ء تک فائز رہے۔ اس کے بعد ان کا تبادلہ جی او سی 40 ڈویژن اوکاڑہ کر دیا گیا۔
نومبر 2020ء میں پاکستان آرمی کے 6 میجر جنرل نے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پائی تھی، ان میں لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور بھی شامل تھے۔
لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور بطور آئی جی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی بھی تعینات رہے۔

مزید پڑھیں:  نوشکی واقعہ:حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی،4مشتبہ افراد گرفتار