شیخ رشید

مائنس ون نہیں مائنس آل ہو گا، سب گھر جائیں گے: شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہےمائنس ون نہیں مائنس آل ہوگا، سب گھر جائیں گے۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں خبردار کیا ہے کہ ملک تیزی سے سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے۔ حکومت کی نہ سیاسی شکل ہے اور نہ سیاسی عقل ہے،یہ کچھ ڈیلیور نہیں کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقتدار میں ہوں تو اداروں کے گیت گاتے ہیں، مائنس ون نہیں پھر مائنس آل ہوگا سب گھر جائیں گے۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ 12 اگست کو 3 بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس اور13 اگست رات 11 بجے جلسے سے خطاب کروں گا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا اسمبلی اجلاس بلائے بغیر بجٹ منظوری پر غور