دیر میں بارودی مواد کا دھماکا پاک فوج کے 2 جوان شہید،آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک: ضلع دیر کے علاقے باروال میں بارودی مواد کے دھماکے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق دیر کے علاقے باروال میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے، شہید سپاہی ساجد علی کا تعلق کوٹلی آزاد کشمیر سے ہے، جب کہ سپاہی عدنان ممتاز کا تعلق پونچھ آزاد کشمیر سے ہے۔
شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ