سٹیٹ بینک نے 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری

پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی، سٹیٹ بینک نے 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری

پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر سٹیٹ بینک نے 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کر دیا

ویب ڈیسک: پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر سٹیٹ بینک نے 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کیا ہے، نوٹ سے متعلق اپنے بیان میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر مرکزی بینک ایک یادگاری نوٹ جاری کر رہا ہے، 75 روپے مالیت کا یہ نوٹ ستمبر 2022 کے آخری ہفتے میں دستیاب ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدوار نامزد کر دیئے

سٹیٹ بینک کے بیان میں مزید کہا گیا کہ جاری کیے گئے نوٹ کا سبز رنگ نمو اور ترقی کی علامت کے ساتھ ساتھ ملک کی اسلامی شناخت کو اجاگر کرتا ہے، اس میں موجود سفید رنگ جہاں سبز رنگ کی جاذبیت کو اجاگر کرتا ہے وہیں وہ ملک کی کثیرالمذہبی ہیئت کا آئینہ دار ہے.
یادگاری نوٹ کی خصوصیات سے متعلق سٹیٹ بینک نے کہا کہ نوٹ کے سیدھے رخ پر ان اکابرین ملت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے جنہوں نے تشکیل و تکمیل پاکستان میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ نوٹ کے عقبی رخ پر مارخور اور دیار کی تصاویر ہیں جو کہ تحفظ ماحولیات پر ہماری قومی ترجیحات کی عکاس ہیں۔

مزید پڑھیں:  چینی انجینئرز پر خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی