این اے 108 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد

این اے 108 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد

قومی اسمبلی کے حلقے این اے-108 فیصل آباد کے ریٹرننگ افسر نے اثاثوں کی تفصیل پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضمنی انتخاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی مستردکردیے

ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق عمران خان کے حلقہ این اے 108 فیصل آباد میں جمع کاغذات نامزدگی پر لیگی رہنما عابد شیر علی کی جانب سے اعتراض دائر کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کاغذات نامزدگی میں آمدن اور اثاثے درست ظاہر نہیں کیے۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :افغان شہری نے مالک مکان کے 5سالہ بچے کو اغواء کر لیا

ضلعی الیکشن کمشنر نے درخواست منظور کرنے کے بعد عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیک کیے اور پھر انہیں شام تک پیش ہو کر وضاحت دینے کی مہلت دی تھی تاہم چیئرمین پی ٹی آئی پیش نہ ہوئے جس پر کاغذاتِ نامزدگی کو مسترد کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ویمنز ایشیا کپ: سری لنکا نے پاکستان کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ضلعی الیکشن کمشنر کے مطابق عمران خان کے آمدن اور اثاثوں میں تضاد پایا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین کے کاغذات نامزدگی اثاثہ جات کے غلط بیان حلفی کی وجہ سے مسترد کیے گئے ہیں۔

بعد ازاں ریٹرننگ افسر نے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کے ناموں کی حتمی فہرست بھی جاری کردی۔