وزیراعظم شہبازشریف نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے لاہور میں بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا۔
انسداد پولیو تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم شہازشریف نے کہا کہ پولیو ایک جان لیوا مرض ہے بدقسمتی سے پاکستان کے بعض حصوں میں دوبارہ پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ آٓئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانے کےلیے سب کو مل کر چلنا ہوگا۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر پولیو کا خاتمہ کر رہی ہیں، ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں ، اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے تمام وسائل استعمال میں لا رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب میں پولیو ورکرز کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور بچوں کے والدین سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں ، صرف دو قطرے بچوں کو عمر بھر کے لئے معذوری سے بچا سکتی ہے۔
وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل، وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ بھی تقریب میں موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے پشاور پہنچ گئے