خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند کی تحصیل پڑانگ غار کے علاقہ شنہ ترآئی میں زبانی تکرار پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق
ویب ڈیسک: پولیس ذرائع کے مطابق ضلع مہمند کی تحصیل خار پڑانگ غار کے علاقے شنہ ترائی میں زبانی تکرار پر دو فریقین میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا،
فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ” باپ اور دو بیٹے” جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرے فریق کے دو افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک فریق سے اور دو زخمیوں کا تعلق مخالف فریق سے ہے، پولیس ذرائع کے مطابق جان بحق اور زخمی ہونے والے افراد ٹی ایچ کیو تنگی منتقل کر دیا گیا۔
