کراچی:این اے 245 ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا

کراچی کے حلقہ این اے 245 کی نشست پر ضمنی انتخاب میں غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمود مولوی کامیاب ہو گئے
ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی الیکشن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے محمود مولوی نے میدان مار لیا، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمود مولوی نے تمام 263 پولنگ سٹیشنز میں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق 29ہزار 475 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ ایم کیو ایم کے امیدوار معید انور نے 13 ہزار 193 ووٹ حاصل کیے۔
حلقہ این اے 245 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت صبح 8 بجے شروع ہوا جو کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہا۔
این اے 245 کے مکمل 263 پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محمود مولوی 29475 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
ایم کیو ایم کے امیدوار معید انور 13193 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار محمد احمد رضا نے 9836 ووٹ حاصل کیے۔
اس کے علاوہ آزاد امیدوار فاروق ستار 3479 اورمہاجر قومی موومنٹ کے محمد شاہد کو 1177 ووٹ ملے۔
یاد رہے حلقہ این اے 245 کی نشست پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی.

مزید پڑھیں:  پشاور، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے جامع حکمت عملی اپنانی ہوگی، ثمرہارون بلور