قطرکا پاکستان میں 3 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان

قطر کی انویسٹمنٹ اتھارٹی (کیو یو آئی) نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے، جس سے معیشت کی بہتری میں مدد ملے گی۔
ویب ڈیسک: خبر ایجنسی ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق قطرکی سرمایہ کار اتھارٹی نے اعلان کیا ہےکہ اس کا پاکستانی معیشت کے اہم شعبوں میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنےکا منصوبہ ہے۔
اخبار کے مطابق اس بات کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر کے درمیان آج ہونے والی ملاقات کے موقع پرکیا گیا۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق قطرپاکستان میں مختلف شعبوں میں 3ارب ڈالر کی فوری سرمایہ کاری کرےگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر نےکراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہےکہ قطر کی سرمایہ کار اتھارٹی کم سے کم وقت میں سرمایہ کاری کو یقینی بنائےگی۔

مزید پڑھیں:  نیتن یاہو نے امریکی کانگریس کی تاریخ کا بدترین خطاب کیا، پلوسی