وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کیخلاف پنجاب میں مقدمہ درج

حکومت پنجاب نے گزشتہ برس اپریل اور رواں برس جنوری میں عدلیہ اور سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے کے الزام میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ کے خلاف گجرات کے تھانہ انڈسٹریل اسٹریٹ فیز 2 میں دفعہ 154 کے تحت درج کیا گیا۔
رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ شہری شہکاز اسلم کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے 16 اپریل اور 29 جنوری کو پاکستان کی عدلیہ کو کو آئینی کام سے روکنے کے لیے انہیں گھیراؤ کی دھمکی دی جبکہ ملازمین کو دھمکاتے ہوئے بچوں کو قتل کی دھمکی بھی دی۔
ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی دھمکی کا مقصد پاکستان کی عدلیہ، چیف سیکریٹری، کمشنر اور دیگر سرکاری ملازمین سمیت عوام کو دہشت زدہ کرنا تھا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کودکھانےسےپہلےتحریکِ لبیک سےمعاہدہ طےہوا، احسن اقبال