آئی ایم ایف کو خط

آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے معاملے پر تیمورجھگڑا کا مفتاح اسماعیل کو چیلنج

آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے معاملے پر خیبرپختںونخوا کے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کا وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو استعفے کا چیلنج
ویب ڈیسک: وزیرخزانہ خیبرپختونخوا تیمور جھگڑا نے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے معاملے پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کو چیلنج کر دیا۔
ویڈیو بیان میں وزیرخزانہ خیبر پختونخوا تیمور جھگڑا نے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل صاحب آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ میں نے آئی ایم ایف کو خط نہیں بھیجا۔
تیمورجھگڑا نے مزید کہا کہ اپنے صوبے اور پاکستان کے حق کیلئے لڑوں گا، اور اپنے صوبے کے حق اور پاکستان کے لیے ہی مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی اور اس کے بعد پریس کانفرنس بھی کی، جس کے بعد اپنی ایک اور پریس کانفرنس میں مفتاح اسماعیل نے مجھ پر آئی ایم ایف کو خط بھیجنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مجھ سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔
ویڈیو بیان میں تیمورجھگڑا نے مفتاح اسماعیل کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ آپ ثابت کریں کہ میں نے آئی ایم ایف کو خط بھیجا ہے، اگر مفتاح اسماعیل ثابت کردیں کہ خط میں نے لکھا ہے تو میں استعفی دے دوں گا لیکن اگر وہ ثابت نہ کرسکیں تو انہیں استعفی دینا پڑے گا۔

مزید پڑھیں:  پرچے آوٹ معاملے پر خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات متنازع بن گئے