آسڑیلوی آل رائونڈر مچل مارش ان فٹ ہو کر ٹیم سے باہر

آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر مچل مارش فٹنس مسائل کی وجہ سے زمبابوے کیخلاف جاری ون ڈے میچوں کی سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ وہ نیوزی لینڈ کیخلاف بھی سیریز کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہونگے، ڈاکٹرز کے مطابق مچل مارش جن کے ٹخنے میں سوجن ہے آئندہ ماہ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے دورہ بھارت کیلئے ٹیم کو دستیاب ہونگے، سلیکٹرز نے ان کی جگہ ٹیم میں جوش انگلس کو طلب کرلیا ہے، ڈاکٹر کے مطابق مچل مارش کے ٹخنے کی انجری زیادہ سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے تاہم احتیاطبی تدابیر کی وجہ سے انہیں آرام کرایا جا رہا ہے تاکہ وہ آئندہ ماہ دورہ بھارت اور پھر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک مکمل فٹ ہو کر ٹیم کو دستیاب ہوں۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف