بلاول بھٹو کی سیلاب زدگان کی مدد کیلئے اپیل

بلاول بھٹو کی سیلاب زدگان کی مدد کیلئے اپیل،1کھرب سے زائد جمع

پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا ہےکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک گھنٹےمیں اقوام متحدہ (یو این) کے رکن ممالک سے تقریباً ایک کھرب 30 ارب روپےجمع کرلیے۔
ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ امریکا نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اپیل کے بعد پاکستان کو ساڑھے 6 ارب روپے کی امداد دی، چین، ترکیہ، برطانیہ، آذربائیجان، سعودی عرب، قطر، کویت اور یو اے ای و دیگر ممالک نے فوری امداد کا اعلان کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اپیل پر اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی جانب سے نقد امداد کے علاوہ ٹینٹ، ادویات اورکھانے پینے کی اشیاء سمیت دیگر اہم سامان کی بھی امداد دی جارہی ہے۔
اعلامیہ پیپلزپارٹی کے مطابق بلاول بھٹو کی اپیل پر ورلڈبینک اور اے ڈی بی نے مثبت ردعمل دیا ہے، ان کے علاوہ ڈبلیو ایچ او، یونیسیف، ہلال احمر اور ریڈکراس نے بھی مثبت ردعمل دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کردی