جج دھمکی کیس، عمران خان کی ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع

ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی عدالت نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی عبوری ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع دے دی ۔ عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جج راجہ جواد عباس حسن نے سماعت کی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے آج عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پرخاتون جج کودھمکیاں دینے پر دہشتگردی کامقدمہ درج ہے۔
واضح رہے انسداددہشتگردی عدالت نے عمران خان کی یکم ستمبرتک ضمانت قبل ازگرفتاری منظورکی تھی جس کی مدت آج ختم ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے کی پرائیوٹائزیشن جولائی تک ہوجائے گی، محمد اورنگزیب