نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں خیبرپختونخوا کی مسلسل دوسری جیت

راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں خیبرپختونخوا کی ٹیم نے مسلسل دوسری جیت حاصل کرتے ہوئے نادرن پنجاب کی ٹیم کو دو رنز سے شکست دیدی، خیبرپختونخوا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے، خیبرپختونخوا کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 53 اور محمد حارث نے 33 رنز سکور کئے، نادرن پنجاب کی جانب سے سلمان ارشد اور عثمان شنواری نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ مہران ممتاز اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں نادرن پنجاب کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنا پائے اور میچ صرف دو رنز کے فرق سے ہار گئی، حسن نواز نے 38 اور علی عمران نے 31 رنز کی اننگز کھیلی، خیبرپختونخوا کی جانب سے خالد عثمان نے دو جبکہ عمران خان سینئر اور ارشد اقبال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا