دیر بالا میں آسمانی بجلی گرنے سے دریا میں طغیانی، دو افراد ڈوب گئے

دیر بالا کے علاقے سوانسار براول میں آسمانی بجلی گرنے سے دریا میں طغیانی ہوئی جس میں دو افراد بہہ کر جاں بحق ہوگئے۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق دیر بالا سمیت سوات کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوگئی ہے، جو بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
دیر بالا سمیت مختلف علاقوں میں ہونے والی بارشوں سے سیلاب کا سامنا کرنے والے مقامی افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔
دوسری جانب دریا بالا کے علاقہ سوانسار براول میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے دریا میں طغیانی ہوئی جس کے نتیجے میں دو افراد بہہ گئے۔
مقامی افراد نے دریا میں بہنے والے دونوں افراد کی لاشیں اپنی مدد آپ کے تحت نکال لیں.

مزید پڑھیں:  پشاور، مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین اسمبلی سے حلف لینے کی ہدایت