کرک میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، 6 افراد جان سےگئے

خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں جائیداد کے تنازع پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کرک کے علاقے میٹھا خیل میں پیش آیا جہاں 2 گروپوں میں زمین کے تنازع پر گولیاں چل گئیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دونوں دریقین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے

مزید پڑھیں:  کالجوں کے داخلہ فیس میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، مزمل اسلم