فواد چودھری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف بیانات پر فواد چودھری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق عدلیہ مخالف بیانات پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔
وکیل سلیم اللہ خان کی جانب سے ذاتی حیثیت میں دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار کل سماعت کریں گے۔
درخواست کے ساتھ فواد چوہدری کے مختلف بیانات کا ٹرانسکرپٹ بھی منسلک ہے، درخواست گزارکا کہنا ہےکہ فواد چوہدری نے ایڈیشنل سیشن جج زیباچوہدری کے خلاف توہین آمیزبیان دیا۔
درخواست گزار کا کہنا ہےکہ فواد چوہدری نےکہا کہ عمران خان کو توہین عدالت میں سزا ممکن نہیں وہ پاپولر لیڈر ہیں، درخواست میں فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنےکی استدعا کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ملٹری کورٹس کیس، معاملہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو ارسال