پشاور میں بدامنی

پشاور میں بدامنی، اسلحہ کی نوک پر لوٹ مار شروع ، تاجر بھی گھبرا گئے

ویب ڈیسک : پشاور میں بدامنی، راہزانی اور ڈکیتی کی وارتوں میں حیران کن اضافہ کے بعد پشاور کے تاجر بھی گھبرا گئے موبائل سنیچنگ اور اسلحہ کی نوک پر لٹنے والے تاجروں نے پشاور چیمبرکے پاس اپنی شکایات جمع کرانا شروع کردیں ۔ پشاور چیمبر کا ہنگامی اجلاس صدر پشاور چیمبر خالد فاروق ملک کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ جس میں سینئر نایب صدر حاجی وحید خان، نائب صدر حاجی ایاز خان، ایگزیکٹو ممبران شہزاد احمد صدیقی، ملک ظہور اعوان، رحمت اللہ، خان گل اور مختلف بازاروں کے صدور بھی شامل تھے۔ اجلاس میں خالد فاروق نے کہا کہ پشاور شہر میں شہری اور نہ ہی تاجر محفوظ ہیں آئے روز دن دیہاڑے موبائل سنیچنگ اور تاجروں سے اسلحہ کے زور پر رقوم لی جاتی ہے جبکہ کوئی پوچھنے والا نہیں.
پشاور چیمبر کو مختلف بازاروں کے صدور اور تاجروں نے شکایت جمع کی ہیں کہ سیلز مینوں کو لوٹا گیا ہے جس سے تاجر برادری بہت پریشان ہے وہ پولیس اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کوئی ایسا سسٹم بنایا جائے تاکہ پشاور کو محفوظ بنایا جائے وارداتوں میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ پشاور کے شہری اور تاجر سکھ کا سانس لے سکیں ۔

مزید پڑھیں:  9مئی مقدمات سے تحریک انصاف کارکنان سمیت 18ملزمان بری