این اے22، الیکشن کمیشن کا چیئرمین تحصیل کونسل کاٹلنگ کو نوٹس

این اے 22، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کی جانب سے چئیرمین تحصیل کونسل کو نوٹس جاری کر دیا گیا
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر مردان کی جانب سے چئیرمین تحصیل کونسل کاٹلنگ ضلع مردان حماد اللہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 ستمبر 2022 کو دن گیارہ بجے خود یا بذریعہ وکیل ڈسٹرکٹ کمشنر مردان کے دفتر میں وضاحت پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر اور
دو شہریوں کی جانب سے درج شکایت پر چئیرمین موصوف کیخلاف نوٹس لیا ہے جس نے پی ڈی ایم کے اجتماع میں شرکت اور خطاب کیا تھا ، جو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

مزید پڑھیں:  اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی ختم