رمضان شوگرملز ریفرنس

وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ کیخلاف رمضان شوگرملز ریفرنس نیب کو واپس

احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگرملز ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج ساجد اعوان نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا۔
عدالت نے نیب ترمیمی ایکٹ کی بنیاد پر ریفرنس نیب کو واپس بھجواتے ہوئے قرار دیا کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے بعد رمضان شوگر ملز ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا

مزید پڑھیں:  ٹانک میں بارشیں: کوٹ اللہ داد کا پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا