وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

ویب ڈیسک: وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کو عدالت سے بڑا ریلف مل گیا۔ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں آج بھی رانا ثنا اللہ پر فرد جرم عائد نا ہو سکی۔
انسداد منشیات عدالت مزید دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
انسداد منشیات کی خصوصی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ پیش نہ ہوسکے، رانا ثنا اللہ کے وکلا نے عدالت میں انکی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائرکی جو خصوصی عدالت کے جج نعیم شیخ نے منظور کر لی۔
درخواست میں بتایا گیا کہ رانا ثنا اللہ ملک میں سیلابی صورتحال کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔سیلاب زدگان کے تمام تر معاملت کو وزارت داخلہ ہی دیکھ رہی ہے۔ عدالت نے رانا ثناءاللہ کی ایک روزہ حاضری معافی منظور کرلی۔
پراسیکیوشن نے عدالت میں کہا کہ ڈیڑھ سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے،ابھی تک رانا ثنا اللہ پر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکی۔ یہ لوگ ہمیشہ عدالت میں کوئی نا کوئی بہانہ بنا کر وقت لے لیتے ہیں۔
انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے دلائل سننے کے بعد کیس کی سماعت 15اکتوبر تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  مردان، ضلعی انتظامیہ کے خلاف غریب مزدور کاروں کا احتجاج