وزیراعظم محمد شہباز شریف

پاکستان نے سیلاب کی شکل میں موسمیاتی تبدیلی کی قیمت ادا کی، وزیراعظم

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی قیمت پاکستان نے سیلاب سے تباہ کاریوں کی صورت میں اداکی ہے، کیایہ آفت اور تباہی پاکستان کے لیے آخری ہوگی یا دیگر ممالک کو بھی ایسی صورتحال کا سامناکرناہوگا؟ وزیراعظم محمد شہباز شریف
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کا شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہنا تھا افغانستان میں امن کی ضرورت ہے، افغانستان میں امن ہو گا اس کے خطے پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کو نظر انداز کرنا بہت بڑی غلطی ہو گی، عالمی برادری افغانستان میں اقتصادی اور معاشی استحکام کے لیے کام کرے۔
پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، پاکستان میں سیلاب سے 400 بچوں سمیت 1400 سے اموات ہوئیں اور بڑے پیمانے پر انفرا اسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا۔
وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب اور بارش کا پانی جگہ جگہ موجود ہے جس کے باعث مختلف وبائی بیماریاں جنم لے رہی ہیں، مویشی ،فصلیں ،گھر،بستیاں اور شہر بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب متاثرین کو شدید مشکلات کا سامناہے ہمارے درمیان موجود کچھ ممالک نے سیلاب متاثرین کی بہت مدد کی ان کا مشکور ہوں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں دنیا کو ہماری مدد کے لیے آگے آنا ہو گا۔

مزید پڑھیں:  ملک میں جنگل کا قانون ہے،عمران خان