مالاکنڈ میں امن وامان

مالاکنڈ میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر قابو پانا وفاق کی ذمہ داری ہے

قبائلی علاقوں امن و امان کی صورتحال ابتر ہورہی ہے، ملاکنڈ میں حالات آئے روز خراب ہوتے جا رہے ہیں لیکن لیکن وفاقی حکومت اپنی ذمے داری ادا کرتی نظر نہیں آرہی، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان
ویب ڈیسک: چارسدہ میں عوامی جلسہ سے خطاب کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جلد از جلد عام انتخابات کے انعقاد پر زور دیتے ہوئے کہاکہ میرے اوپر مقدمات کی بجائے مالاکنڈ میں لا اینڈ آڈر پر توجہ دیں،
وہ وقت زیادہ دور نہیں جب میں اپنی قوم کو کال دوں گااور اس کا مقصد صرف ایک اس دلدل سے نکالنے کے لیے صاف و شفاف الیکشن کا انعقاد ہے۔
عمران خان نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانی کے پی کے عوام نے دیں،
عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے کہا میں مانگنے نہیں آیا لیکن مجبور ہوں، کیا کسی ملک کا لیڈر ایسا ہوتا ہے، ان لوگوں نے قوم کو دنیا کے سامنے شرمندہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سازش کے ذریعے جو حکومت آئی اس کے 2 مقاصد تھے، امریکا چاہتا تھا ایسے حکمران آئیں جو دنیا میں بھکاریوں کی طرح گھومیں، ہم اپنے ملک کی خارجہ پالیسی کو کسی ملک کیلئے قربان نہیں کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ جو بھی قیادت آئے اس کا جینا مرنا پاکستان میں ہو، ایک کال دوں گا آپ نے حقیقی آزادی کے لیے نکلنا ہے، حقیقی آزادی حاصل کرکے ہی ہم عظیم قوم بن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت امن کے قیام میں ناکام ہو چکی، بلاول بھٹو