آرمی چیف کا دورہ

آرمی چیف کا دورہ، چین کی پاکستان کو ہنگامی طور پر 100 ملین یوآن امداد کا اعلان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے، چین نے ہنگامی طور پر پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 100 ملین یوآن امداد کا اعلان کردیا ساتھ ہی امدادی کارروائیوں میں فنی تعاون کی پیشکش بھی کردی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر ہیں، دورے کے دوران آرمی چیف نے چینی وزیر دفاع سے ملاقات کی۔
چینی وزیر دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، چین پاکستان میں سیلاب سے متعلق امدادی سرگرمیوں کے لیے تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وزیر دفاع نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کو بھی سراہا جبکہ آرمی چیف نے چین کے وزیر دفاع کے جذبات اور پاکستان کے لیے چین کی حمایت جاری رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔
چین کی جانب سے پاکستان کے لیے انسانی ہمدردی کے تحت ہنگامی بنیادوں پر 100 ملین یوان امداد کا اعلان بھی کیا۔
چینی حکومت پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے مجموعی طور پر 500 ملین یوان امداد دے گی جو پاکستانی روپے میں تقریباً 15 ارب 80 کروڑ روپے بنتی ہے۔
آرمی چیف کی کوششوں سے یو اے ای اور دیگر ممالک سے بھی بین الاقوامی امداد آئی

مزید پڑھیں:  سعودی وفد کا دورہِ پاکستان،5ارب ڈالر سرمایہ کاری کا امکان