سابق وفاقی وزیر

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو دھمکی آمیز کال موصول ہونے کا مقدمہ درج

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنے پر نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ویب ڈیسک: شیخ رشید کی جانب سے تھانہ وارث خان پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لال حویلی میں نامعلوم افراد کی جانب سے انہیں کئی روز سے دھمکی آمیز فون کالز موصول ہورہی ہیں۔
شیخ رشید کے مطابق نامعلوم افراد انہیں قتل کرنے اور اغوا کی دھمکیاں دیتے رہے۔
شیخ رشید کی درخواست پر تھانہ وارث خان پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ 25 ڈی کی دفعہ 306 کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
شیخ رشید نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ انہوں نے پولیس کے علاوہ دیگر متعلقہ اداروں کو بھی دھمکی آمیز فون کالز سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بجلی کا یونٹ 2 روپے 94 پیسے مزید مہنگا ہونے کا امکان