خیبرپختونخوا حکومت وفاق کو سیکیورٹی نہیں دے گی، شوکت یوسفزئی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے وفاق کو سیکیورٹی دینے سے صاف انکار کر دیا کہا کہ وزیرداخلہ راناثنااللہ کو ایک اہلکاربھی نہیں دیں گے۔
اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ اسلام آباد کے لیے سیکورٹی مانگ رہے ہیں، وہاں کونسے دہشت گرد آرہے ہیں۔ہمیں سیکیورٹی کی ادھر زیادہ ضرورت ہیں اپ کس چیزکی سیکورٹی مانگ رہے ہیں؟۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارا سرحد ہے، وہاں پر سیکورٹی معاملات وفاق کا کام ہے لیکن یہ کام بھی خیبرپختونخوا حکومت سرانجام دے رہی ہے، خیبرپختونخواکی سیکورٹی ہم نے اپنے عوام کے لیے رکھی ہیں۔
صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں اگر احتجاج ہوتا ہے تو پہلے بھی بہت سے احتجاج ہوچکے ہیں، احتجاج جمہوری حق ہے، رانا ثنااللہ دھمکیاں دیتا ہیں کہ اگر آئے تو میں ان کیساتھ دیکھوں گا۔
واضح رہے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثاثنااللہ نے اسلام آباد میں ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے سے نمٹنے کیلئے صوبوں سے سیکیورٹی مانگی ہے اور کہا ہے کہ صوبوں نے نفری نہیں بھجوائی تو کارروائی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پنجاب میں‌ دفعہ 144 کا نفاذ چیلنج، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر