خون میں لت پت نوجوان تڑپتا ہوا دم توڑ گیا، پولیس ویڈیو بناتی رہی

ویب ڈیسک: ایبٹ آباد کے علاقے چہان میں نوجوان کی ہلاکت کا ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، خاتون نے گھر میں گھسنے والے نوجوان کو گھولی مار کر قتل کر ڈالا۔
عینی شاہد کے مطابق نوجوان گولی لگنے کے بعد خاتون کے گھر کرباہر شدید زخمی حالت میں پڑا تھا ، موقع پر موجود پولیس اہلکار زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کرنے کی بجائے ویڈیو بناتے رہے۔ چینی شاہد کا کہنا ہے کہ پولیس کے سامنے زخمی نوجوان دم توڑ گیا، اگر وقت پر ہسپتال منتقل کیا جاتا تو شاید نوجوان کی جان بچ جاتی۔
دوسری جانب پولیس نے فائرنگ کرنے والی ملزمہ کو حراست میں لے لیا ہے، ملزمہ کا کہنا ہے کہ نوجوان میرے گھر میں گھسا تھا تو میں نے اس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

مزید دیکھیں :   چارسدہ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق