بہوسارا انعام قتل کیس میں سینئرصحافی ایاز میر گرفتار

ویب ڈیسک:بہو سارہ انعام قتل کیس میں نامزد سینئر صحافی ایاز امیر کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس نے ایاز امیر کو مقدمے میں نامزد کیا تھا۔ مقدمے اب 302 کے ساتھ دفعہ 109 بھی شامل کی گئی ہے۔ انہیں اور ان کی اہلیہ کو کیس میں شاملِ تفتیش کیا گیا ہے۔ مقتولہ کے ورثا کی جانب سے صحافی کو نامزد کیا گیا ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز تھانہ چک شہزاد کی حدود میں سینئر صحافی ایاز میر کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی بیوی سارہ کو قتل کر دیا تھا مقتولہ کی 3 ماہ قبل ملزم سے شادی ہوئی تھی اور گزشتہ روز ملزم سے تلخ کلامی ہوئی۔
سارا قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہنواز میر کی 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار