پرویزخٹک

پرویزخٹک کی پیشگوئی، تین دن میں وفاقی حکومت دھڑام سے گر جائےگی

سابق وفاقی وزیر دفاع اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے تین دنوں میں حکومت گرنے کی پیشگوئی کردی۔
جہانگیر ہ میں جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ اسلام آباد پہنچ کر دکھائیں گے اقتدار کی کرسی سےکس طرح گراتے ہیں، حکومت یا تو استعفے دیکر نئے انتخابات کرائے یا میدان میں آکرمقابلہ کرے۔
ان کا کہنا تھاکہ نواز شریف اور زرداری ملک سے مخلص نہیں ہیں، انہوں نے عوام کو لوٹا ہےاور مسلسل لوٹتے جارہے ہیں، دنیامیں کوئی بھی اس حکومت پراعتبارکرنےکیلئے تیارنہیں ہے۔
پرویزخٹک نے دعویٰ کیا کہ میں خود تمام معاملات میں لگاہوا ہوں اور مجھے یقین ہے دو سے تین دن میں الیکشن سےمتعلق چیزیں سامنےآجائیں گی۔
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کی حکومت خود مستعفیٰ ہوگی اور الیکشن کا بھی جلد اعلان ہوجائے گا، وفاقی حکومت آنے والے تین دنوں میں دھڑام سے گرے گی۔

مزید پڑھیں:  ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کلیئر کر دیاگیا کوئی نیا آپریشن نہیں ہوگا: بیرسٹر سیف