فوجی پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ

جنوبی وزیرستان: فوجی پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، دو جوان شہید

جنوبی وزیرستان میں فوجی پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، جھڑپ میں دو فوجی جوان شہید، موثر جوابی کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک۔
ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی جانب سے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا، فوجی جوانوں نے حملےکا مؤثر جواب دیا جس سے ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔
ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف مذموم کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث رہا، علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی جوان شہید ہوگئے، شہید جوانوں میں 29 سالہ نائیک رشید کا تعلق ٹانک سے جبکہ 22 سالہ سپاہی رسول بادشاہ کا تعلق لوئر دیر سے ہے۔

مزید پڑھیں:  وانا، فطرانہ فی کس 248 روپے مقرر کر دیا گیا