امریکا نے پاکستان

امریکا نے پاکستان پر واجب الادا قرض کی واپسی موخر کر دی

سیلاب زدگان کی امداد اور انفرا اسٹرکچر کی بحالی سے متعلق پاکستان اور امریکا کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے جس کے تحت پاکستان کو 132 ملین ڈالرز قرض کی واپسی مؤخرکردی گئی۔
امریکی سفارتخانے کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاک امریکا معاہدے پر دستخط کردیے ہیں، امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے ہماری ترجیح پاکستان میں اہم وسائل کو نئی سمت دینا ہے۔
سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امریکا نے پاکستان کے ذمے 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض واپسی مؤخر کردی اور یہ معاہدہ جی 20 قرض مؤخر اقدام کے تحت کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی ہم منصب سے واشنگٹن میں ملاقات کی تھی۔

مزید پڑھیں:  نواز شریف کو اقامہ پر سزا دینا غلطی تھی،علیمہ خان