سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ

سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید

سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ محمد نور مسکانزئی مسجد میں دوران نماز قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی رخشان ڈویژن نذیر کرد نے بتایا کہ سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کو مسجد میں عشاء کی نماز کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ محمد نورمسکانزئی کو فوری ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ روانہ کیاجارہا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
خیال رہے کہ نورمسکان زئی دسمبر 2014 سے اگست 2018 تک چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ رہے۔
نورمسکان زئی فیڈرل شریعت کورٹ کے بھی سابق چیف جسٹس رہے۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس میں شک کا فائدہ ملزمان کو جائے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ