عام انتخابات

عام انتخابات آئین کے مطابق وقت پر ہونگے، وفاقی حکومت کا اعلان

اگر قبل ازوقت انتخابات کا فیصلہ کرنا ہوا تو یہ فیصلہ حکومت خود کرے گی، آئین کے مطابق عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف
ویب ڈیسک: وفاقی وزرا نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جو تحریک چلارہے ہیں اس کا مقصد الیکشن نہیں، موجودہ حکومت کو عوام کی مشکلات کا احساس ہے ، جلد ریلیف فراہم کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، احسن اقبال، مریم اورنگزیب ،مصدق ملک اور عطا تارڑ شامل تھے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ عام انتخابات آئین کے مطابق اپنے وقت پر ہوں گے، وقت سے پہلے الیکشن کا کوئی امکان نہیں، اگر ایسا ہوا تو فیصلہ حکومت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا رونا آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق ہے ، ریاست آئین اور قانون کی تابع ہے عمران خان کی خواہش کی نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سوات کی صورتِ حال بنیادی طور پر خیبر پختونخوا حکومت کی ناکامی ہے، تاہم وفاق مدد کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں