امریکی صدر کا بیان

امریکی صدر کا بیان خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے جوہری اثاثوں سے متعلق امریکی صدر جوبائیڈن کا بیان امپورٹڈ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے
ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سوال اٹھایا کہ پاکستان نے جوہری قوت بننے کے بعد دنیا بھر میں کب جارحیت دکھائی؟
عمران خان امریکی صدر کے پاکستانی ایٹمی پروگرام سے متعلق بیان پر برس پڑے، چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے بیان پر میرے دو سوال ہیں، کن معلومات کی بنیاد پر امریکی صدر ہماری جوہری صلاحیت کے بارے میں اس غیر ضروری نتیجے پر پہنچے؟
انہوں نے کہا وزیر اعظم ہونے کے بعد سے جانتا ہوں کہ ہمارے پاس سب سے محفوظ جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم ہے، انہوں نے دوسرا سوال کیا ہے کہ پاکستان امریکا کی طرح جنگوں میں شامل رہا، پاکستان نے نیو کلیئرائزیشن کے بعد کب جارحیت کا مظاہرہ کیا؟
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مسلسل امریکہ کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا بیانیہ پیش کر رہی ہے، کیا یہ ہے تعلقات کی بحالی؟ اس حکومت نے نااہلی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی حکومت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ہمیں معاشی تباہی پر پہنچایا اور اپنے لیے این آر او ٹو لیا اور وائٹ کالر مجرموں کو ملک لوٹنے کا لائسنس دیا۔
انہوں نے کہا کہ میری سب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ یہ حکومت قومی سلامتی پر بھی مکمل سمجھوتہ کرلے گی۔

مزید پڑھیں:  جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی، بچے متاثر