دفتر خارجہ

امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، جوبائیڈن کے بیان پر سخت احتجاج

پاکستان کے جوہری پروگرام سے متعلق امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان پر پاکستان نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج اور سخت ڈیمارش کیا
ویب ڈیسک:تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان کے معاملے پر حکومت نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو دفتر خارجہ طلب کر کے وضاحت طلب کرلی، امریکی سفیر کو احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا ہے، امریکی سفیر سے مراسلے کے ذریعے امریکی صدر کے بیان پر وضاحت کا بھی کہا گیا ہے۔
وزرات خارجہ کی جانب سے امریکی سفیر کو امریکی صدر کے بیان پر سفارتی احتجاجی مراسلہ دیا گیا اور کہا گیا کہ بین الاقوامی اداروں کی پاکستان کے ایٹمی اثاثہ جات کی حفاظت سے متعلق ضرورت سے زیادہ اطمینان بخش قرار دیا جا چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی سفیر سے مراسلے کے ذریعے امریکی صدر کے بیان پر وضاحت دینے کا کہا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک 1100 روپے کا اضافہ